مراد علی شاہ صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو مستعفیٰ ہوجائیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو مستعفیٰ ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے شہر کے ناقص  ٹریفک کے نظام پرکڑی تنقید کی ہے۔

 خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے کاروباری گڑھ صدراور اطراف میں  ٹریفک بری طرح جام  ہے۔ مراد علی شاہ کبھی لاک ڈاؤن لگانے اور کبھی ہٹانے کے شوقین ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء  کا کہنا تھا کہ نالائقِ اعلیٰ کو اہم منصب پر بیٹھےبرسوں بیت گئے مگر شہر میں ٹریفک کا نظام نہیں بدل سکے، کم عقل وزیراعلیٰ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے قبل ایک اجلاس ٹریفک کی صورتحال پر بھی کرلیتے۔

خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  سندھ حکومت کراچی شہر کو 14 سالوں میں ٹریفک کا ایک ماسٹر پلین بھی نہ دے سکی، وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو مستعفیٰ ہوجائیں۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اپنی کم عقلی اور نااہلیوں کی وجہ سےایک علاقے کی جماعت بن چکی ہے، وزیر اعلیٰ کی کام چوری کی وجہ سےکراچی کے عوام سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں۔

The post مراد علی شاہ صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو مستعفیٰ ہوجائیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email