اداکارہ اقراء عزیز نے کورونا ویکسین لگوالی

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بھی کورونا کی ویکسین لگوالی، اداکارہ نے اپنے مداحوں سے بھی ویکسینیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ وہ حمل کی وجہ سے اب تک ویکسین نہیں لگواسکی تھیں۔

معروف اداکارہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی  ویکسینیشن کروائی ہے۔

اقراء عزیز نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے تحفظ کے لئے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

The post اداکارہ اقراء عزیز نے کورونا ویکسین لگوالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email