ٹرین میں سفر کرنے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار

ٹرین میں سفر کرنے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین میں ویکسینیشن کرانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسینیشن کا ایک ڈوز لگانے والے مسافروں کو بھی ٹرین میں سفر کی اجازت ہوگی جبکہ یکم اکتوبر سے ٹرین میں صرف ویکسینیشن کرانے والے شہریوں کو اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ ٹیک اوے کی سروس دے سکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کرنے والے شہریوں کے پاس بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کرنے والے شہری کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔ پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں کے کورونا وائرس ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کرسکتے ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کرینگے۔

The post ٹرین میں سفر کرنے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email