ہر سال 8 سے 10 فیصد گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں ، حماد اظہر

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہر سال 8 سے 10 فیصد گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ، ٹرانسمیشن ایشوز کی وجہ سے بھی بعض علاقوں میں مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین سال میں 4 ہزار میگاواٹ ٹرانسمیشن کیپسٹی کو بڑھایا گیا ، اگلے ایک سال میں تین ہزار ٹرانسمیشن کیپسٹی کو بڑھائیں گے ، گیس کی بہت زیادہ اسکیمیں اناؤنس کی گئیں، شاید وہ ووٹ کی خاطر تھا مگر گیس نہ دی گئی ، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد دونوں گیس کمپنیاں نمبروائز گیس کنیکشن دے رہی ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ماضی میں جسکا جہاں سیاسی زور چلا وہاں گیس لے گئے،دو شہروں میں گیس ہے درمیان میں نہیں ، ہم نے گیس ٹرانسمیشن کو ترتیب کیساتھ کرنا ہے ۔

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ گیس کا گیپ آیا ہے جسکو ایل این جی سے پُر کرتے ہیں ، کراچی میں گیس کی اگر کہیں لوڈ شیڈنگ ہے تو میں اسے دیکھو گا۔

The post ہر سال 8 سے 10 فیصد گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں ، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email