عائزہ خان کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا؟

پاکستان کی سرِفہرست کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے موجود ٹوئٹر پر تصدیق شدہ اکاؤنٹ جعلی ہےجس کے بارے میں وہ ٹوئٹر کو رپورٹ بھی کرچکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے جلد ہی ان کے نام سے بنے ہوئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ عائزہ خان نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اس (Ayezakhan_ak)کو رپورٹ کریں ۔

عائزہ نے مزید لکھا کہ یہ میرا آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے ، میں حیران ہوں کہ ٹوئٹر نے اس پیج کی تصدیق کیسے کی ہے۔

The post عائزہ خان کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email