فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ الیکشن میں کامیابی پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو شاباشی اور مبارکباد دی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیاسی بصیرت کی تعریف بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان جلد اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ ملاقات کریں گی۔

The post فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email