پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے، جمشید اقبال چیمہ

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیم نے سنٹرل کاٹن ریسرچ  انسٹیٹیوٹ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومتی وزیر اعظم عمران خان نے زراعت کا ریسیرچ بجٹ 63ارب رکھا ہے،ہم نے چاول گندم سمیت تمام فصلوں کی پیدوار زیادہ حاصل کی ہے، رواں سال 95لاکھ سے 1کروڈ کپاس کی بیل حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 735 چھوٹے ڈیم بنائے جو بھر چکے ہیں، ڈیم کےپانی سے فصلوں کو فائدہ ہو گا، زراعت کو فائدہ پودے لگانےسے ہوگا اس لئے پورے ملک میں پودے لگا رہے ہیں، ہمارے یہاں زیتون کے پودے کی کاشت نہیں تھی لیکن چند سالوں میں ہم زیتون کے بڑے ایکسپورٹر ہونگے، پنجاب بھر میں پھلدار پودے لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہم ٹیکنکل ڈیفالٹر تھے، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق لانگ ٹرم ترقی کے منصوبہ جات پر عمل پیرا ہیں، پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا ہے کہ ہماری کارکردگی کو غلط انداز سے بیان کیا جاتا ہے، ہم اکثر  اشیاء پوری دنیا سے سستی دے رہے ہیں،256ارب احساس پرگرام کے تحت خرچ ہو رہے ہیں تاکہ محروم طبقہ کو اوپر لایا جائے،256 ارپ  میں سےایک روپیہ بھی کسی کو غیر قانونی طور پر نہیں دیا گیا ہے۔

The post پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے، جمشید اقبال چیمہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email