مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام اسپتال کوہرصورت مقررہ وقت پر مکمل کیا جائیگا ، ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام اسپتال کوہرصورت مقررہ وقت پر مکمل کیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام اسپتال کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام اسپتال پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بعدازاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈ چائلڈ بلاک پرجاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر،نیسپاک،واساودیگرمتعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدراینڈچائلڈ بلاک گنگارام اسپتال منصوبے کی مکمل تھرڈپارٹی ایویلوایشن کروائی جارہی ہے ، مدراینڈ چائلڈ بلاک 650بستروں اور 10منزلوں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہوگا ، عوام کے منصوبوں پرعوام کاایک بھی روپیہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام اسپتال لاہورکوانشاء اللہ جون2022تک مکمل فعال کردیاجائے گا ، یہ اسپتال انشاء اللہ ہزاروں ماؤں اور بچوں کو بچانے میں معاون ثابت ہوگا ، پاکستان میں ہرسال ہزاروں مائیں اور بچے دوران زچگی جان گنوادیتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی ماؤں اور بچوں کو صحت کی شاندار طبی سہولیات فراہم کرنا چاپتے ہیں۔

The post مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام اسپتال کوہرصورت مقررہ وقت پر مکمل کیا جائیگا ، ڈاکٹریاسمین راشد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email