مجھے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، فردوس عاشق اعوان

سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مجھے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے کرنا ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آج معاون خصوصی احسن سلیم بریار کی حلف برداری کے موقع پرپنجاب اسمبلی آئی تھیں جہاں ان کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں ، پہلے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ہونے کے ناطے اندر جانےکی اجازت تھی جبکہ اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبر اسمبلی ہوں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا  کہ میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

The post مجھے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email