ڈیلٹا کورونا بچوں میں بھی بالغ افراد جیسے متعدی ہوسکتی ہے، تحقیق

ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کورونا کی سب سے خطرناک قسم ہے جو کہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کورونا کی یہ قسم بچوں اور بڑوں کو ایک ہی طرح سے بیمار بھی کر رہی جبکہ یہ کورونا کی وہ قسم ہے جس پر ویکسینیشن کا بھی کوئی خاص اثر نظر نہیں آرہا ہے البتہ ڈیلٹا وائرس  کی پیش نظر ایک بار پھر چار دیواری میں ماسک پہننے کی تاکید کی گئی تھی۔

حالیہ طور پر چلڈرنز ہاسپٹل ایسوسی ایشن اور امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کے ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے ساتھ بچوں میں کووڈ کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق 22 سے 29 جولائی کے دوران 18 سال سے کم عمر بچوں میں 71 ہزار سے زیادہ کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے، ہر 5 میں سے ایک نیا کیس بچوں یا نوجوانوں کا تھا۔

جونز ہوپکنز آل چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور نرسوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم مریض بچوں کی نگہداشت میں بہت مصروف رہے، وباء کے آغاز کے بعد سے ہم نے اپنے اسپتال میں کووڈ کیسز کی سب سے زیادہ شرح کو دیکھا۔

تاہم بچوں میں ڈیلٹا سے بیماری کی شدت کے حوالے سے رپورٹس ملی جلی ہیں۔

امریکی ریاستوں کے ڈیٹا کے مطابق کووڈ سے متاثر بچوں کے ہسپتال میں داخلے کی شرح اتنی ہی ہے جتنی سابقہ اقسام کے پھیلاؤ کے دوران تھی یعنی 0.1 سے 1.9 فیصد (شرح کا انحصار ریاستوں میں کیسز کے حوالے سے تھا)۔

جونز ہوپکنز آل چلڈرنز ہاسپٹل کی نائب صدر اینجلا گرین نے بتایا کہ اگرچہ مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مگر کووڈ سے اسپتال میں داخلے کی شرح پہلے جیسی ہی ہے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کے مطابق اس بار بھی ایسا ہی نظر آتا ہے کہ بچوں میں کووڈ 19 سے بیماری کی سنگین شدت زیادہ عام نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بیماری کے علاج کے دوران معمول کے ٹیسٹ سے کووڈ کی بغیر علامات والی بیماری کا انکشاف ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر ڈیلٹا سے حالات میں تبدیلی آئی ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران ہم نے بچوں میں کووڈ کو دیکھا اور ہسپتال میں داخل کیا، انہیں نظام تنفس کی علامات اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔

ان کے خیال میں ڈیلٹا میں کچھ ایسا ہے جو سابقہ اقسام سے کچھ مختلف ہے۔

The post ڈیلٹا کورونا بچوں میں بھی بالغ افراد جیسے متعدی ہوسکتی ہے، تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email