وزیراعظم کے کل دورہ کراچی کا امکان

وزیراعظم کے کل دورہ کراچی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور وفاقی وزراء، سینئر قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، عمران خان کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان  کے کل دورے کے باعث کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔

The post وزیراعظم کے کل دورہ کراچی کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email