مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے ، شیری رحمان

پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس اور اشیاء خوردنوش کے بعد اب تباہی سرکار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر زور کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ، وزیروں نے بجٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عالمی اداروں کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، اب حکومت بجلی کے نرخوں میں 3.34 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پہلے ہی 1.95 روپے فی یونٹ اضافے نے صارفین پر اربوں کا بوجھ ڈالا ہے ، 2018 سے بجلی کے نرخوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، کیا یہ وہ تبدلی تھی یا ابھی تباہی کے نئے ریکارڈ رہتے ہیں ، قوم مہنگائی کی شکل میں اس حکومت کی نااہلی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔

The post مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے ، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email