نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار حاصل کرنا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار حاصل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کل نااہلوں کا حال ڈوبتے کو تنکے کا سہارا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی نالائقی کی بدولت معیشت کا بھٹہ گول کرنے والے مہنگائی کے راگ آلاپ رہے ہیں ، نااہلوں کی ڈیوٹی روزمرہ معاملات میں پروپیگنڈا کرنے کی لگائی گئی ہے۔

معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا بھگوڑا مجرم جعلی نظریاتی ہے ، صحت کا بجٹ میٹرو میں لگا کر کمیشن کھانے والے کس منہ سے صحت پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، 2018 میں معیشت کو گروی رکھوانے والے اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والی ن لیگ ہے۔

The post نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار حاصل کرنا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email