گوگل کی ٹریکنگ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

جب سے ہم ایک اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا استعمال شروع کرتے ہیں اس وقت سے ہی گوگل کا سرچ اینجن ہمارے متعلق ساری اہم معلومات اپنے پاس مخفوظ کرلیتا ہے۔

اس طرح گوگل ایک اسمارٹ فون کے استعمال کرنے والوں کی کی 24 گھنٹے تریکنگ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

 آپ لوکیشن ہسٹری کو اپنی ڈیوائس میں آف ہی کیوں نہ رکھیں، گوگل عام طور پر ایسے صارفین کی لوکیشن بھی اسٹور کرتا ہے، کیونکہ کسی بھی ڈیوائس پر جب انٹرنیٹ کنکٹ کیا جاتا ہے تو ایک آئی پی ایڈریس لوکیشن کے لحاظ سے بن جاتا ہے۔

اسمارٹ فونز موبائل ٹاورز سے بھی کنکٹ ہوتے ہیں تو موبائل آپریٹرز کو آپ کی جنرل لوکیشن کا علم ہر وقت ہی ہوتا ہے۔

لیکن اگر آپ گوگل کی ٹریکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو  کمپیوٹر پر گوگل ویب سائٹ کو کسی بھی براؤزر پر کھولیں اور سائن ان ہوجائیں۔

سائن ان ہونے کے بعد پیج کے اوپری دائیں کونے پر اپنے اکاؤنٹ کی پروفائل تصوپر پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینیو میں منیج یور گوگل اکاؤنٹ پر کلک کریں تو ایک الگ ٹیب میں وہ پیج اوپن ہوگا۔

وہاں پرائیویسی اینڈ پرسنلائزیشن باکس میں منیج یور ڈیٹا ایند پرسنلائزیشن کو سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد نیچے اسکرول کرکے ایکٹیویٹی کنٹرول میں جائیں اور منیج یور ایکٹیویٹی کنٹرولز میں جائیں۔

وہاں آپ کو ایک باکس ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی کے نام سے نظر آئے گا، جس کو سوئچ آف کردیں۔

ایسا کرنے پر تو گوگل کی جانب سے وارننگ دی جائے گی کہ ایسا کرنے سے وہ متعدد سروسز کو پرسنلائز کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائے گا، تاہم پوز پر کلک کردیں۔

سیٹنگ ٹرن آف کرنے سے نہ صرف کرنٹ لوکیشن پرائیویٹ ہوجاتی ہے بلکہ آپ کا آئی پی ایڈریس اور دیگر حساس تفصیلات تک بھی کمپنی کی رسائی رک جاتی ہے۔

The post گوگل کی ٹریکنگ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email