وزیراعظم آج لاہور کا 1 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج  لاہور کا 1 روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور پر وزیراعظم  کوبریف کریں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم دیگر اہم اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے اور ترین گروپ کے معاملات  بھی  ملاقاتوں میں زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مون سون شجرکاری مہم کے تحت سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سگیاں میاواکی جنگل 100 کنال اراضی پر مشتمل ہے جس میں 165000 پودے لگائے جائیں گے۔

 

 

 

 

The post وزیراعظم آج لاہور کا 1 روزہ دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email