عمران اسماعیل کا کوئٹہ پر حملہ کی مذمت

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ کے علاقہ سریناچوک پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کوئٹہ کے علاقہ سریناچوک پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت ، درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے پیش نظر محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی ادارے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ،عوام کے تعاون سے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے رہے گی ۔

The post عمران اسماعیل کا کوئٹہ پر حملہ کی مذمت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email