ممتاز  بھٹو ایک قد آور سیاسی شخصیت تھے، فضل الرحمان

جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو ایک قد آور سیاسی شخصیت تھے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کی سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز بھٹو سے قریبی تعلق تھا، ممتاز  بھٹو ایک قد آور سیاسی شخصیت تھے،ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ نواز شریف کو حق حاصل ہے کے وہ جہاں چاہےعلاج کرائیں اور جب تک چاہے علاج کراسکتے ہیں، حکومت نے ان کو اجازت دی ہے۔

جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جابروں کی حکومت ہے اس سے دور ہی رہنا چاہیے۔

The post ممتاز  بھٹو ایک قد آور سیاسی شخصیت تھے، فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email