اداکار احسن خان کا تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ

اداکار احسن خان  نے  تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار احسن خان  نے فاطمید فاؤنڈیشن میں موجود تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار بچوں سے ملاقات کی، اداکارہ ریشم بھی احسن خان کے ہمراہ موجود تھیں۔

 بچوں نے احسن خان اور ریشم کے ساتھ تصاویر بنوائیں جبکہ احسن خان نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

اداکار احسن خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار مریض سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، خون کے عطیے سے انسانی جسم پر کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

اداکار احسن خان  نے مزید کہا کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خون کے عطیات دینے کے لیے آگے بڑھیں، کسی ایک انسان کی جان بچانا بہت بڑا اجر ءہے۔

The post اداکار احسن خان کا تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email