چینی ویکسین کی منظوری سے متعلق وزارت صحت کی وضاحت

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سائنوفام اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی ابھی تک سعودی عرب میں منظوری نہیں دی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے اپنے ایک بیان  میں کہا کہ سعودی عرب (فائزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن) چار ویکسینوں کی منظوری دیئے ہوئے ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان چار کے علاوہ کوئی اور ویکسین ابھی تک مملکت میں منظور نہیں کی گئی۔ سائنوفام اور سائنو ویک کا اندراج ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

محمد العبد العالی  نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی چاروں ویکسینیں محفوظ اور اہم ہیں۔ خواتین حمل کے ہر مرحلے میں منظور شدہ چاروں ویکسینوں میں سے کوئی بھی لگوا سکتی ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس کے برعکس کورونا وائرس حاملہ خواتین کے لیے پرخطر ہے اور انہیں مشکلات سے دوچار کرسکتا ہے۔

 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس افواہ کو غلط قرار دیا جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ کورونا ویکسین لینے والے کئی بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے، اس افواہ کا حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

The post چینی ویکسین کی منظوری سے متعلق وزارت صحت کی وضاحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email