معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار انوپم شیام اوجھا آج ممبئی کے ایک اسپتال میں چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکار گزشتہ چھ روز سے اسپتال میں داخل تھے جہاں آج وہ ملٹی پل اورگن فیلیئر کے باعث چل بسے۔

واضح رہے کہ وہ گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور ہفتے میں تین مرتبہ ان کی ڈائیلائسز ہوتے تھے۔

 انوپم شیام کی شہرت کی وجہ ان کا ٹی وی ڈرامہ ’من کی آواز‘ میں ٹھاکر سجن سنگھ کا کردار تھا، جس سے انھیں کافی پہچان ملی۔

 

The post معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email