گلگت بلتستان ضمنی انتخاب، اسلامی تحریک پاکستان کا امیدوار کامیاب

گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 4 نگر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری5 ہزار 241 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا، غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 341 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ۔

تمام 42 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ذوالفقار بہشتی 5 ہزار 97 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید حسین 4 ہزار 194 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں خواتین سمیت 23 ہزار 497 ووٹرز رجسٹرز ہیں۔

The post گلگت بلتستان ضمنی انتخاب، اسلامی تحریک پاکستان کا امیدوار کامیاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email