کوئٹہ دھماکا ایک بزدلانہ کارروائی ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں

 شہباز گل نے  کہا کہ اہلکاروں کی شہادت پردکھ و افسوس کااظہار اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے مزید کہا کہ کوئٹہ دھماکا ایک بزدلانہ کارروائی ہے،دہشت گردوں کے اس طرح کےبزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

The post کوئٹہ دھماکا ایک بزدلانہ کارروائی ہے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email