بذدل دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عبد العلیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ بذدل دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئٹہ سرینہ چوک میں دھماکےکی شدید مزمت کرتا ہوں، اللہ شہید کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلدصحتیاب کرے ۔

اپنے پیغام میں سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان   نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کوسلام جو جان پر کھیل کر امن و امان کی صورتحال رکھے ہوئے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ بذدل دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

The post بذدل دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عبد العلیم خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email