اداکارہ ایمن خان کی شوہر اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی شوہر منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ادکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

ایمن خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹی جھولے پر بیٹھے ہیں جبکہ منیب بٹ اپنی بیٹی کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

ایمن خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ایمن کی اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ ایمن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں لکھا تھا فیملی ویکیشن۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے ہنزہ گئی ہوئی ہیں۔

The post اداکارہ ایمن خان کی شوہر اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email