میکسیکو :دنیا کا سب سے موٹے تنے کا حامل درخت

میکسیکو میں موجود ٹیول کے ایک درخت کا تنا دنیا بھر میں سب سے زیادہ موٹا تنا مانا جاتا ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ درخت ایک دلکش قصبے سانتا ماریا ڈیل ٹیول میں واقع ایک چرچ کے صحن میں لگا ہوا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ درخت دو ہزار برس قدیم ہے اور یہ مونٹیزوما سائپریس سے تعلق رکھتا ہے جو کہ دنیا بھر میں زیادہ موٹے تنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

سرکاری طور پر مذکورہ بالا درخت کے تنے کی موٹائی 42 میٹر بیان کی گئی ہے، اس کی موٹائی کے سلسلے میں سائنسدانوں اور مقامی لوگ اس پر قائل ہیں کہ یہ دو درختوں کے ادغام سے اس قدر موٹا ہوا ہے۔

تاہم درخت کے ڈین این اے سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ یہ واحد درخت ہے۔

The post میکسیکو :دنیا کا سب سے موٹے تنے کا حامل درخت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email