شہید بینظیر بھٹو پارک میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید بینظیر بھٹو پارک میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مھدی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویزن کے صدر نجمی عالم، ڈی سی ساؤتھ ارشاد سوڈھر، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے شہر کے مختلف مقامات پر ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، آل کراچی ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن اور حکومتِ سندھ کے تعاون سے ویکسینیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور پریشانی سے بچانے کےلئے ہی زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن سینٹر بنا دیئے گئے ہیں، شروعات میں مشکلات تھیں، لاک ڈاؤن کے بعد ویکسینیشن سینیٹرز میں رش بڑھ گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن، موبائل ویکسینیشن اور ماس ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے، ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت سندھ کی کاوشوں سے شہریوں کو لمبی لائنوں میں نہیں لگنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور ویکسین لگوائی جائے تو تو مشکل حالات کا مقابلہ کرسکیں گے، حکومت سندھ لاک ڈائون یا کوئی بھی سخت فیصلہ خوشی سے نہیں کرتی۔

The post شہید بینظیر بھٹو پارک میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email