قسمت یا تقدیر کے بجائے سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، نواز الدین صدیقی

اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ سخت محنت پر یقین رکھنے والے انسان ہیں اور قسمت پر بھروسہ نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ اس پیشے سے وابستہ متعدد دیگر کے برخلاف وہ نہ تو کوئی خاص انگوٹھی یا کڑا پہنتے ہیں اور نہ ہی وہ علم نجوم پر اندھا اعتماد رکھتے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے نام کی حرف تہجی تبدیل کرلیتے ہیں انھیں اس تبدیل شدہ نام سے پکارے جانے کو برا سمجھنا چاہئیے۔

نواز الدین صدیقی نے ان خیالات کا اظہار یو ٹیوب چینل پر بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل بھی انھوں نے کہا تھا کہ وہ قسمت یا تقدیر کے بجائے سخت محنت اور جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ لوگ گدھوں کی طرح کام کرتے ہیں لیکن میں معذرت خواہ ہوں میں یہ نہیں کہہ رہا لیکن وہ لوگ جو اپنا دماغ استعمال کیے بغیر کام کرتے ہیں، وہ زیادہ آگے نہیں جاتے۔

اللہ تعالیٰ نے آپکو دماغ عطا کیا ہے اگر آپ اس کا استعمال کرنے کے ساتھ سخت محنت کریں گے تو پھر اس کے نتائج بھی ملتے ہیں، اور میں اب تک قسمت کی اہمیت کے حوالے سے قائل نہیں ہوا ہوں، ہوسکتا ہے کہ میرا ذہن اس حوالے سے تبدیل ہوجائے لیکن اس وقت ایسا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک بالی ووڈ میں سخت جدوجہد کی جس کے بعد  انوراگ کشیاب کی دو حصوں پر مشتمل فلم گینگز آف واسع پور سے شہرت حاصل کی۔

 

The post قسمت یا تقدیر کے بجائے سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، نواز الدین صدیقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email