لیاقت شاہوانی کی سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے پر مذمت

ترجمانِ بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کے 2 جوان شہید اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرلیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

The post لیاقت شاہوانی کی سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے پر مذمت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email