پاک افغان سرحدپار سے دہشت گردوں کی فائرنگ

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پر فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ‏دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ ‏کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے ‏افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

The post پاک افغان سرحدپار سے دہشت گردوں کی فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email