کوئٹہ: زرغون روڈ پر دھماکہ

کوئٹہ میں زرغون روڈ کے یونٹی چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے یونٹی چوک کے قریب دھماکے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زرغون روڈ پر دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا ، دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ  6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا جس کا نشانہ پولیس وین تھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کے قریبی عمارتوں کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔

The post کوئٹہ: زرغون روڈ پر دھماکہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email