مظفر گڑھ میں فائرنگ کا واقعہ،1 شخص جاں بحق

مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ سٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھرمل بائی پاس کے قریب زمین کے فیصلے میں تکرار ہوئی جس پر فائرنگ سے مشتاق احمد دستی جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے جائے موقع کا معائنہ کیا جس کے بعد فارنزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین انوسٹیگیشن کی ٹیمیں پر بلالی گئیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ڈی پی او محمد حسن اقبال تفتیش کی براہ راست نگرانی کرینگے۔

The post مظفر گڑھ میں فائرنگ کا واقعہ،1 شخص جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email