اسماعیل داھڑی کو عدالت سے 34 سال کی سزا ملی ہے ، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ اسماعیل داھڑی کو عدالت سے 34 سال کی سزا ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کے قریبی دوست اسماعیل ڈاھری جنہیں رینجرز نے گرفتار کیا تھا ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئی جی سندھ آصف زرداری کی ہدایت پر اسماعیل ڈاھری سے ان کے اوطاق میں ملنے پہنچے ، آئی جی سندھ نے تصویر بناکر یقین دلایا کہ پی پی کی پولیس اسماعیل داھڑی کے ساتھ ہے۔

The post اسماعیل داھڑی کو عدالت سے 34 سال کی سزا ملی ہے ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email