ملک میں احتساب نہیں ہے بلکہ نیب خود قابل احتساب ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں احتساب نہیں ہے بلکہ نیب خود قابل احتساب ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے سے مافیاز کی گرفت مزید مضبوط ہوئی ہے ، ادویات کی قیمتوں میں بارہویں دفعہ اضافہ مافیاز کو ہی نوازنے کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا ، چینی ، پیٹرول اور لینڈ مافیاز نے باری باری ملک کو نچوڑا ، پی ٹی آئی حکومت میں عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے ، وزیراعظم عمران خان جن مجرموں کے خلاف سپریم کورٹ میں گئے ، آج وہ ان کے ساتھ شامل ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جو کہتا تھاخود کشی کر لوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں  گا ،تیزی سے آئی ایم ایف کے پاس گیا ، تیس ہزار ارب روپے کے قرضے،پینتالیس ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپوزیشن میں کس بات کی صلح کرائیں ،دونوں ذاتی مفادات کے لیے برسرپیکار ہیں ، آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ہر حلقے میں امید وار کھڑا کرے گی ،  بلدیاتی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

The post ملک میں احتساب نہیں ہے بلکہ نیب خود قابل احتساب ہے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email