ہارون آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

ہارون آباد میں عوامی بازار میں جیولرز کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیولرز کی دوکان میں 5 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو 20 تولے زیور اور 30 تولے چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، لوٹے گئے سونے کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

The post ہارون آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email