این سی او سی کے پانچ سو دن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ این سی او سی کے پانچ سو دن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے ثابت کیا کہ اگر اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہترین ہو تو اسکے نتائج بھی بہترین آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے بہترین صلاحیت کے ساتھ لاکھوں شہریوں کی زندگیوں کو بچایا ، این سی او سی کی بروقت اور موثر حکمت عملی سے حکومت نے کورونا پر قابو پایا اور آج پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کی شرح کم ترین ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کے معتبراداروں نے کورونا وباء پر قابو پانے میں پاکستان کو ایک بہترین مثال قرار دیا ، این سی او سی کی پالیسی نے عوام کو بےروزگاری سے بھی بچایا۔

The post این سی او سی کے پانچ سو دن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email