بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات ، پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان

انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے ملتوی ہونے والے پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا  گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے باعث انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے ملتوی ہونے والے پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق 10اگست کو باٹنی، 11اگست کو زولوجی اور 12اگست کو اکنامکس کا پرچہ ‏لیا جائے گا۔

31 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین نے کہا کہ 31 جولائی کے ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز منگل 10اگست، 2 اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز بدھ 11اگست کو لئے جائنگے۔

پروفیسر سعید الدین   نے یہ بھی کہا کہ 3 اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعرات 12اگست جبکہ 4اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے 13اگست کو سابقہ شیڈول کے تحت انہی امتحانی مراکز پرلیے جائیں گے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا  کہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ آف ‏ڈویژن، بارہ پرچوں (‏TP‏)، اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹ کے ‏امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

The post بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات ، پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email