فریال محمود کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟ اداکارہ نے کردیا بڑا انکشاف

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر متعدد پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی طلاق ہو گئی ہے۔

ان خبروں کے آنے کے بعد اداکارہ فریال محمود نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ  مصروف ہونے کہ وجہ سے میں اور شوہر ایک ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے اور روزانہ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری طلاق ہو گئی ہے۔

لیکن اب اس کہانی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں۔

فریال محمود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کا ایک چھوٹا سا کلپ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

اداکارہ اس کلپ میں اس بات کا اعتراف کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ اب سنگل ہیں۔

شو کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ بالکل یہ سچ ہے، میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا اس موضوع پر کسی قسم کی گفتگو ہونی چاہیے، اگر آپ میرا مشاہدہ کریں گے تو لگے گا میں سنگل ہوں۔

فریال محمود نے مزید بتایاکہ اگر میں چاہوں گی تب ہی لوگوں کو پتہ چلے گا، مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق سب کچھ بتانا چاہیے۔

The post فریال محمود کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟ اداکارہ نے کردیا بڑا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email