شفافیت کے نام سے بھاگنے والے نااہلوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم ڈراؤنا خواب ہے، شہباز گِل

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شفافیت کے نام سے بھاگنے والے نااہلوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم ڈراؤنا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت کے نام سے بھاگنے والے نااہلوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم ڈراؤنا خواب ہے، الیکٹرانک ووٹنگ چھانگا مانگا سیاست کرنے والوں کے تابوت کی آخری کیل ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نااہلوں کی سیاست میں آمد دھونس اور دھاندلی کی بدولت ممکن ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار حکمران جماعت الیکشن میں شفافیت لانے کیلئے تک و دو کر رہی ہے، دھاندلی کے پروردہ رائے دینے کے بجائے راہ میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں۔

The post شفافیت کے نام سے بھاگنے والے نااہلوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم ڈراؤنا خواب ہے، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email