عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمرے میں ہونے والی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں، اس میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ افسران انتخابی عملے کو اغوا اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہے ہیں، کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہیں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا اس کی بات کریں، انتخابی نتائج کے تاخیر سے اعلان کی کیا وجوہات ہیں وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط ہونے والے عمران صاحب کو الیکٹرانک مشینیں ہی ووٹ دیں گی، عوام کا آٹا، چینی، دوائی، بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کو پاکستان کی عوام ووٹ نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پوری دنیا میں فیل ہونے والا نظام آپ کے کمرے میں ٹیسٹ ہونے سے پاس نہیں ہوجائے گا، عمران صاحب کو یقین ہوچکا ہے کہ پاکستان کی عوام نہیں، انہیں ووٹ صرف مشین کی دھاندلی سے ہی مل سکتا ہے، پاکستان کی عوام وہ نتیجہ کبھی قبول نہیں کرے گی جو ان کے ووٹ سے برآمد نہ ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو مشینوں کے ڈرامے سے فرصت ملے تو وہ عوام کی مہنگائی کی خبر بھی لیں، عمران صاحب ووٹ چوری کے منصوبے سے فرصت ملے تو اغوا ہوتے صحافیوں پر بھی غور کریں، سیاسی ناقدین اور آزاد میڈیا کا گلا دبا کر عمران صاحب شفاف انتخاب کا فراڈ کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام کو بے روزگار کریں، معیشت تباہ کریں، خارجہ پالیسی پر ناکام رہیں اور پھر ووٹ چوری کریں، واہ عمران صاحب!

The post عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email