مرتضیٰ وہاب سیاسی بھرتیوں کیلئے محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ کررہے ہیں، خرم شیر زمان

مرتضیٰ وہاب سیاسی بھرتیوں کیلئے محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ کررہے ہیں، خرم شیر زمان

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جیالے ایڈمنسٹریٹر کی بلدیہ عظمیٰ میں انٹری ملازمین پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، سندھ حکومت کے جیالے نے بلدیہ میں اپنے جیالوں کی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 9 ہزار سے بھی کم ووٹ لینے والے کو 3 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر دیدیا گیا ہے۔

انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بااختیار ایڈمنسٹریٹر ہیں یا بےاختیار؟

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کو مزید بڑھانے کیلئے تمام تجربے کرلیے ہیں، پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کی جاسکتی۔

انھوں مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو لاوارث سمجھنا چھوڑدے، سندھ کے سرٹیفائیڈ جعلسازوں کو ایڈمنسٹریٹر کی آرڑ میں پیسہ پار کرنے نہیں دیں گے، شہر قائد کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

The post مرتضیٰ وہاب سیاسی بھرتیوں کیلئے محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ کررہے ہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email