سندھ میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں ؟ حتمی فیصلہ آج ہوگا

سندھ میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے آج صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقریبات کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت پر  بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں ہونے والے این سی او سی کے مشترکہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

The post سندھ میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں ؟ حتمی فیصلہ آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email