اداکارہ ماہرہ اور زاہد احمد کی فلم پرنس چارمنگ ریلیز

پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز فنکار زاہد احمد اور ماہرہ خان کی فلم پرنس چارمنگ ریلیز کردی گئی ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ  شادی ایک ایسا رشتہ ہے جہاں دو افراد ایک دوسرے  کے ساتھ رہنے کے لئے راضی ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ  اس نئے آغاز کو 2 لوگوں کے درمیان برقرار رکھنے ، پرورش دینے ، تازہ دم اور زندہ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

زاہد احمد نےاپنی فلم کی ریلیز کے بارے میں بتایا کہ فلم ’پرنس چارمنگ‘کو یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم پرنس چارمنگ کی ریلیز کی خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی اور ساتھ ہی فلم کو دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کی آسانی کے لئے جس یوٹیوب چینل سی پرائم پر اسے ریلیز کیا گیا ہے اس کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔

 

The post اداکارہ ماہرہ اور زاہد احمد کی فلم پرنس چارمنگ ریلیز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email