نجم الدین خان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

نجم الدین خان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر نجم الدین خان کا تعلق ضلع دیر بالا سے ہے، نجم الدین خان قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمایوں خان کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا گیا اور یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے۔

The post نجم الدین خان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email