امریکی ٹریول ایڈوائزری کی پاکستان کے حوالے سے نظر ثانی

پاکستان کے لیے امریکی ٹریول ایڈوائزری کی حالیہ نظر ثانی کے حوالے سے میڈیا میں بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حالیہ نظر ثانی کی رپورٹ دیکھی ہے جس میں پاکستان کو لیول تھری میں اپ گریڈ کیا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے جس سے پاکستان میں سکیورٹی کے ماحول کی بہتری کو تسلیم کرنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ امریکی حکومت کا فیصلہ پاکستان کی طرف سے کوویڈ 19 وبائی مرض سے موثر ہینڈلنگ کو تسلیم کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ٹریول ایڈوائزری کو مزید عقلی اور بہتر بنانے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

The post امریکی ٹریول ایڈوائزری کی پاکستان کے حوالے سے نظر ثانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email