مسجد حرام میں آنے والے افراد اور وہاں کام کرنے والے عملے میں 5000 چھتریاں تقسیم

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں آنے والے افراد اور وہاں کام کرنے والے عملے میں 5000 چھتریاں تقسیم کی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  چھتریوں کی تقسیم جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے “هديتي مظلتي” (میرا تحفہ میری چھتری) کے نام سے ایک منصوبے کے تحت عمل میں آئی ہے۔اس کا مقصد نمازیوں، معتمرین اور کام کرنے والوں کو سورج کی شدید تپش سے محفوظ رکھنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل پریذیڈنسی میں سماجی خدمات کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنادی بن علی مدخلی نے باور کرایا کہ پریذیڈنسی تمام لوگوں کی عمومی صحت اور سلامتی کی خواہاں ہیں۔

 جنادی بن علی مدخلی  کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے تمام منصوبے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر نافذ کیے جا رہے ہیں۔

جنرل پریذیڈنسی کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنادی بن علی مدخلی  کا مزید کہنا تھا کہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن  کا مقصد اللہ کے گھر کا رخ کرنے والوں کو بہترین اور اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

The post مسجد حرام میں آنے والے افراد اور وہاں کام کرنے والے عملے میں 5000 چھتریاں تقسیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email