معروف امریکی گلوکار ایمنیم کی مقبولیت میں اضافہ

معروف امریکی گلوکار ایمنیم کے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار ایمنیم 48.5 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے موسیقاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پہلے نمبر پرکینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا ہے جن کے یو ٹیوب پر 64.6 ملین سبسکرائبرز ہیں ۔

واضح رہے کہ ایمینم کا اصلی نام مارشل میتھرس ہے اور ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر لاکھوں لوگ انہیں فالو کرتے ہیں جہاں وہ خود کسی کو بھی فالو نہیں کرتے۔

The post معروف امریکی گلوکار ایمنیم کی مقبولیت میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email