لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے نوجوان گرفتار

عمرکوٹ میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے نوجوان گرفتار ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شہر کی مین بازار میں بدمعاشی کرنے والے اوباش نوجوان دُکانداروں اور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دُکاندار اور شہریوں نے اوباش نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ لیڈیز مارکیٹ میں روزانہ آکر ہماری پھول جیسی بیٹیوں کو بُری نظر سے دیکھتے اور تنگ کرکے پیچھا کرتے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

The post لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے نوجوان گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email