شہروز سبزواری کی پاکستان کی حوصلہ مند خواتین کے بارے میں رائے

معروف پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے پاکستان کی حوصلہ مند اور باہمت خواتین کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے ایک نجی ٹی وی شو سے عورت مارچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا جب پاکستان آزاد ہوا تھا تو اس وقت عورت مضبوط نہیں تھی؟

انہوں نے کہا کہ عورت قیامِ پاکستان کے وقت سے ہی مضبوط ہے، پاکستان کی طاقت ہماری خواتین ہیں، بے حیائی نہیں۔

شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کیا وہ مضبوط خاتون نہیں تھیں، یہ مضبوط خاتون کے بینر تلے ایک بہت بڑا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ابھی کی جو ہماری نسل آرہی ہے ، یہ جو نوجوان ہیں خاص کر جو عورتیں جن کے دماغ میں میراجسم میری مرضی  کو غلط انداز میں بھرا جارہا ہے، وہ کیسی مائیں بنیں گی ،وہ کیسے ایک اچھی قوم دے سکیں گی ۔

اپنی اہلیہ و اداکارہ صدف کنول کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہروز نے کہا کہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر آئی ہے، اس لئے میرا فرض بنتا ہے کہ میں اپنی بیوی کو سر آنکھوں پر بٹھا کر رکھوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی اور مسلمان ہونے کے ناطے انہیں ان کی تہذیب نے یہ سکھایا ہے کہ انہیں اپنی بیوی کو عزت دینی ہے۔

The post شہروز سبزواری کی پاکستان کی حوصلہ مند خواتین کے بارے میں رائے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email