ویکسین اور احتیاط ہی کورونا کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہیں، کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ویکسین اور احتیاط ہی کورونا وائرس کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کمشنر لاہور نے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کے لیے لاہور انتظامیہ کا جامع منصوبہ تیار ہوگیا ہے، یہ مہم ڈی سی محکمہ صحت لاہور ,لمز اور ذرائع ابلاغ چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں رضا کاروں کو باقاعدہ تربیت اور آگاہی مواد کے ساتھ مہم کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ یونین کونسل سطح پر رضاکار ٹیمیں محکمہِ صحت کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ اس ویکسینیشن مہم میں موٹیویشنل سپیکرز، کھلاڑیوں، اداکاروں سمیت معروف شخصیت کی مدد بھی لی جائے گی۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ لاہور کو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے محفوظ بنانا اولین مقصد اور ترجیح ہے۔

The post ویکسین اور احتیاط ہی کورونا کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہیں، کمشنر لاہور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email