اداکارہ نیمل خاور کی سکون کیساتھ تصویر

سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سکون لکھا ہے۔

کیپشن میں سابقہ اداکارہ نے بیٹے کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لال دل ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

The post اداکارہ نیمل خاور کی سکون کیساتھ تصویر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email